ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گریٹر نوئیڈا: چینی کمپنی کے خلاف احتجاج کر رہے 30 ہندورکشادل کارکنان کے خلاف مقدمہ 

گریٹر نوئیڈا: چینی کمپنی کے خلاف احتجاج کر رہے 30 ہندورکشادل کارکنان کے خلاف مقدمہ 

Sun, 21 Jun 2020 22:30:50    S.O. News Service

نوئیڈا، 21 جون (آئی این ایس انڈیا) لداخ کی وادی گلوان میں چین کے حملے کے بعد ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے۔ چینی کمپنیوں کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ گریٹر نوئیڈا میں ہندو رکشا دل کے درجنوں کارکنان نے اوپو موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی کے دفتر کے باہر بھی مظاہرہ کیا، جس کے بعد پولیس نے 30 افراد کے خلاف لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے، جس میں ہندو ررکشادل کے قومی صدر بھوپندر تومر بھی شامل ہیں۔مظاہرین نے چین کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ اکوٹیک  پولیس اسٹیشن میں 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کمشنر آلوک سنگھ کے میڈیا انچارج پنکج کمار نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ہندو رکشادل کے قومی صدر بھوپندر تومر عرف پنکی چودھری اور ضلعی کنوینر گوتم بود نگر پروین کمار 30 سے 35 افراد کے ساتھ اوپو کمپنی کے گیٹ پر جمع ہوئے۔ انہوں نے ہنگامہ کیا اور نعرے بازی کی۔ کمار نے بتایا کہ ضلع میں کووڈ19 کی وجہ سے دفعہ 144 اور لاک ڈاؤن جاری ہے۔


Share: